ریاست اور سیاست
لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وفاقی حکومت نے اعلان کر دیا

( مائرہ ارجمند) پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وفاقی حکومت نے واضح اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گالیوں سے گولیوں پر آگئی ہے ، عمرانی فتنے کی گمراہی کا شکار لوگ اس سے باہر نکلیں ، یہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے 2014 میں بھی کہا کہ پر امن لانگ مارچ کریں گے مگر پھر سول نا فرمانی کیلئے للکارا ، یہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوئے تھے ۔