موسم

آج شہر لاہور کا موسم

( مائرہ ارجمند) آج بدھ ہے اکتوبر کی 27، اور عیسوی سال 2021، ربیع الاول کی 20 قمری سال 1443 جبکہ کاتک کی 11 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔

موسم کی بات کی جائے تولاہور میں سردی بڑھ گئی ہے۔ آج صبح پانچ بجے ریکارڈ کئے گئے درجہ حرات کچھ یوں ہیں کہ اندرون اور گنجان آباد علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری جبکہ کم آبادی والے مضافاتی لاہور کے علاقوں میں کم سے کم درجہ حرات 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

آج صبح سویرے دھوپ نکلی ہے اور مطلع بلکل صاف ہے ۔ دور دور تک دھند کا کوئی نشان ہے نہ آسمان پر بادل ہیں۔ ماہرین طب کا مشورہ ہے کہ بزرگوں اور چھوتے بچوں کو اچانک شروع ہو جانے والی سردی سے بچائیں اور صبح سویرے انہیں بستر سے نکل کر سیدھا کھلی ہوا میں نہ جانے دیں ۔ شہر میں ڈینگی کی وبا بھی عام ہے لہذا پوری آستینوں کے کپڑے پہن کر صبح کی سیر اور ورزش کو جائیں ۔

آج شہر لاہور میں ہوا میںنمی کا تناسب 77 فیصد اور تقریبا 3 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button