لاہور ائیرپورٹ سے

آج لاہورائیر پورٹ سے پروازوں کا شیڈیول

(مائرہ ارجمند) آج لاہور میں مطلع بلکل صاف ہے اور پروازوں کا شیڈیول بظاہر موسم کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ نہیں ۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنیاد پرفلائٹ پی کے 612 جسے لاہور سے اسلام آباد جانا تھا منسوخ ہو چکی ہے ۔

لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائی 244 بھی کینسل ہو چکی ہے اس پرواز کو 8 بجکر 10 منٹ پر اڑنا تھا۔

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 جسے 9 بجے جانا تھا 9 بجکر 30 منٹ کے لئے ری شیڈیول کی گئی ہے۔

لاہور سے ابوظہبی کے شہر الفجیرۃ جانے والی پرواز پی کے 243 9 بجے اپنے مقررہ وقت پر لاہور سے روانہ ہو گی ۔

لاہور سے دوہا جانے والی کیو آر 629 آج صبح 9 بجکر 45 منٹ پر شیڈیول تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اسے کینسل کر دیا گیا ہے۔

لاہور کراچی جانے والی پی کے 303 گیارہ بجے کے لئے شیڈیول ہے۔

لاہور سے 11 بجکر 20 منٹ پر دوبئی کے لئے پرواز ای آر 723 شیڈیول ہے۔

لاہور سے کراچی کے لئے 11 بجکر 45 منٹ پر ای آر 523 شیڈیول ہے۔ ، جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پی اے 403 کو دن 12 بجے پرواز کرنا تھا وہ منسوخ ہو چکی ہے۔

دیگر شہروں سے لاہور آنے والی پروازوں میں سے شارجہ سے لاہور پہنچنے والی پرواز پی اے 413 کی آمد کا وقت صبح 8 بجے تھا جو 25 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچے گی ۔

کراچی سے لاہور آنے والی پرواز ای آر 520 بھی تاخیر کا شکار ہے اسے 9 بجکر 45 پر لاہور پہنچنا تھا مگر نامعلوم وجوہات کی بناید پر پرواز ایک گھنٹہ دیر سے یعنی 10 بجکر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی ۔


کراچی سے لاہور پہنچنے والی پی کے 302 اپنے مقررہ وقت 9 بجکر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

آج صبح 10 بجکر 5 منٹ پر لاہور کے لئے شیڈیول ایس وی 734 کو 1 بجکر 50 منٹ تک کے لئے ری شیڈیول کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button