موسم
آج موسم بڑا بے ایمان ہے،لاہور میں حلوہ پوری کی دوکانوں پر رش،بادل آج بھی برسے گا

( جہانزیب احمد خان) آج چھٹی کا دن ہے اور بارش کے بعد اجلے اجلے دُھلے دھُلے لاہور میں بادل چھائے ہیں ۔ موسم بہت سہانا ہے۔ یوں بھی آج اتوار کا دن ہے اور چھٹی ہے ،

اکتوبر کی 24، اور عیسوی سال 2021، ربیع الاول کی 17 قمری سال 1443 جبکہ کاتک کی 8 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔
آج صبح پانچ بجے لاہور شہر کے اندرون اور گنجان آباد علاقوں کا درجہ حرارت 17 درجہ سینٹی گریڈ جبکہ مضفاتی لاہور کا درجہ حرارت 16 ڈ گری ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر میں نمی کا تباسب 68 فیصد ہے اور چار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ لاہور میں اج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنتوں کے دوران لاہور شہر اور اسکے مضافات میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوتی رہی۔ محکمہ موسمیات نے اج بھی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔