الیکشن کمیشن نے این اے 133 کے امیدوار کے الزامات مسترد کر دیئے

( رضا ہاشمی ) این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف امیدوار کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ادارہ کی جانب سے کہا گیا کہ حلقہ 133 کے امیدور جمشید اقبال چیمہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جنہیں ادارہ یکسر مسرترد کرتا ہے ۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے میرٹ پر فیصلہ کیا اوربتایا کہ تجویز کنندگان کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کرنےکا الزام غلط ہے۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ تجویزکنندگان کا ووٹ 2018 سے ہی این اے130 میں درج ہے، ثبوت کےطورپر2018کی انتخابی فہرست کا متعلقہ حصہ بھی سامنے ہے۔
الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرارخان نے کہا کہ دونوں تجویز کنندگان 2018 سےبلاک کوڈ 259110108کےووٹرہیں، بلاک کوڈ 259110108حلقہ این اے130کی حدودمیں شامل ہے، نظر ثانی کردہ انتخابی فہرست میں بھی تجویز کنندگان این اے130کےووٹرہیں، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پرلگائے گئےالزامات مکمل طورپربےبنیادہیں،الیکشن کی شفافیت پرکسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔