افسر اور دفتر
اندرون لاہورکو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے شجر کاری مہم

( رضا ہاشمی ) شاہی قعلہ لاہور کو مزید خوبصورت ، پر کشش اور سر سبزو شاداب بنانے کے لئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی طرف سے شاہی قلعہ لاہور میں درخت لگاؤ مہم کا آغاز ہو چکا ہے ۔
شجر کاری مہم کے تحت والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور گوبیز کے درمیان باہمی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے درخت لگا کر مہم کا آغاز کیا.
Planation Campaign in walled City from Lahore 42 News on Vimeo.
اس منصوبہ کے تحت ، گوبیز پینٹس شاہی قلعہ لاہور اور اندرون لاہور کے مختلف مقامات پر املتاس، گل نشتر، گل چین، منگولیا، ڈیٹ پام، جامن، امرود، شہتوت، نیم، سکھ چین، اور بوڑھ کے درخت لگائے گا.
ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ درخت لگاؤ مہم کا مقصد ماحول کو آلودگی سے صاف کرنا ہے