ٹریفک اپ ڈیٹ

اندرون لاہور راستے کھلے ہیں لاہور سے باہر جانے والے یہ خبر ضرور پڑھیں

(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور شہر میں اسوقت تمام علاقوں میں ٹریفک رواں دواں ہے تاہم اگر آپ لاہور سے باہر جانا چاہتے ہیں تو مریدکے سے اسلام آباد کو جانے والی جی ٹی روڈ شہر میں آنے اور جانے کے لئے مکمل طور پر بند ہے ۔ اگر آپ موٹر وے تھری یعنی لاہور سے ملتان کی طرف سفر کرنا چاہتے ہیں تو سمندری کے قریب تعمیراتی کام کی وجہ سے آپکو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

موٹر وے پولیس کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اگر آپ لاہور سے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو موٹروے کے جنڈیالہ وزیر آباد، چناب ٹول پلازہ ، گجرات۔ظفر آرکیڈز انٹر چینج کالعدم تنظیم کے احتجاج کی وجہ سے بند ہیں ، موٹر وے انتظامیہ کی جانب سے التماس کی گئی ہے کہ شہری راستوں پر سفر شروع کرنے سے پہلے موٹر وے پولیس سے رابطہ کر لیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button