تعلیم و صحت
انصاف سکیم کا اہم منصوبہ،محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی کیوجہ سے ناکام

(رضا ہاشمی) انصاف سکیم کے تحت تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کا منصوبہ محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بری طرح ناکام ہو گیا ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت انصاف آفٹر نون سکولنگ کی بنیاد رکھی گئی تھی جو مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر پائی ۔ تفصیلات کے مطابق منصوبہ کے تحت سات ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا گیاتھا مگر چار ماہ بعد بھی 3 ہزار سکول اپ گریڈ نہ ہوسکے۔
آپ گریڈیشن کے لیے بہتر پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ کے لئے مختص کئے گئے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ ہے یاد رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سات ہزار سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لئے سات ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے جن میں سے اب تک تین ہزار نو سو کے قریب سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے