ریاست اور سیاست

اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے،عثمان بزدار

(رضا ہاشمی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو موجودہ نازک حالات میں انتشار پھیلانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے، اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے-

https://lahore42.tv/news/1755/

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کوعوام کا احساس ہے نہ ملک کی پرواہ، یہ عناصر صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

وطن عزیز کی مٹی ہم سے بھائی چارے، اتحاد اور یگانگت کا تقاضا کر رہی ہے، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں، انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے-

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button