تازہ ترین
ایل ڈی اے کے جوہر ٹاﺅن خیابان فردوسی ری ماڈلنگ پراجیکٹ میں نقائص کی نشاندہی

( جہانزیب احمد خان) خیابان فردوسی ری ماڈلنگ پراجیکٹ یعنی رائے ونڈ روڈ سے لے کر خیابان فردوسی تک کی سڑک کو سگنل فری بنانے کے منصوبہ کا بڑا نقص سامنے آ گیا ہے ۔ پوری سڑک پر پیدل سڑک پار کرنے والوں کے لئے ایک پل بھی نہیں رکھا گیا ۔
اس مرکزی شاہراہ پر ابتدائی نقشہ میں 4 پل موجود تھے۔ تاہم ایل ڈی اے نے خیابان فردوسی کے دوسرے فیز میں پل بنانے کا ڈیزائن بنا لیا ہے۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کے مطابق چار مزید پروٹیکٹڈ یوٹرن کے ساتھ پل بنائے جائیں گے۔