این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے لئے شائستہ پرویز ملک ن لیگ کی فیورٹ امیدوار

(رضا ہاشمی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک چند روز قبل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقہ این اے 133کے ضمنی الیکشن کے لئے امیدوار کا نام فائنل کرنے کے لئے (ن) لیگ کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز طلب کیا گیا اور امیداور کے لئے مرحوم پرویز ملک کی بیوہ شائستہ پرویز ملک کو فیورٹ قراردیا گیا ہے۔ شائستہ ملک2013 سے 2018 تک پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر بطور رکن قومی اسمبلی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔
پرویز ملک این اے 133 کی جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گی جبکہ نصیر بھٹہ ، عطا تارڑ،محمد زبیر ،خواجہ احمد حسان ،عمران گورائیہ اور پرویز رشید کے نام بھی زیر غور تھے۔
حافظ نعمان ، کرنل (ر) مبشر جاوید اور مہر اشتیاق کے اعلیٰ قیادت سے رابطے ہوئے اور این اے 133 کے کارکنوں نے شائستہ پرویز ملک کی باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا جائے گا.
شائستہ پرویز ملک کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ ہونگے۔