بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 میں کرانے پر پنجاب حکومت اور موجودہ بلدیاتئ نمائندوں میں شدید اختلافات

(رضا ہاشمی ) پنجاب میں اگلے بلدیاتی انتخابات مارچ 2020 میں کرائے جانے سے متعلق تیاریاں چل رہی ہیں لیکن موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور لاہور کے مئیر کرنل (ر) مبشر کا تعلق بھی اسی جماعت سے ہے ۔
آج سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل کی صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سے اہم ملاقات، ہوئی جس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشن پنجاب سائیں بخش، ڈائریکٹر الیکشن کمیشن پنجاب عبد الحمید اور لوکل گورنمنٹ کے لیگل ایڈوائزرز بھی موجود تھے۔
سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کہتے ہیں دسمبر میں حد بندیوں کا عمل مکمل کر کے مارچ میں الیکشن کروانے پر غور کیا گیا ہے، 28 دسمبر تک بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے انتظامی اور قانونی معاملات مستعدی سے کیے جا رہے ہیں، محکمہ بلدیات الیکشن کمیشن کو اگلے اجلاس میں اپنی تیاریوں کے سلسلہ میں آگاہ کرے گا۔
کرنل (ر) مبشر بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر شدید برھم

دوسری جانب مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے بلدیاتی اداروں سے متعلق پیش رفت پر شدید ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ہمیں اچھوت سمجھتی ہے، ہم سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی۔۔
میٹ دی پریس سے خطاب کرے ہوئے مئیر مبشر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ہماری بحالی ہوئی مگر اس سارے عرصہ میں میڈیا کا کردار سب سے اہم رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک قانون نہیں بنا سکی، بلدیاتی الیکشن کیسے کروائے گی، ہم نے ایک ارب 8 کروڑ کی سکیمیں دی تھیں جن کی لاگت موجودہ حکومت کی وجہ سے 2 ارب سے زیادہ ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ حکومت والے اچھوت سمجھتے ہیں، حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
Local Body Election March 2020, Severe Disputes