کھیل اور کھلاڑی
بھارت کے خلاف صف بندی ہو گئی، بابر اعظم نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی تیاری زوروں پر ہے ۔ ٹی 20 کے اس محاذ پر کون کون روایتی حریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر چلینج کرے گا ۔ سالار بابر اعظم نے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے جن 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں (کپتان)آصف علی ،فخر زمان ٹیم میں شامل حیدر علی، محمد رضوان بھی بھارت کیخلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں، عماد وسیم، محمد حفیظ ،شاداب خان بھی اسکواڈ میں شامل، شعیب ملک، حارث رؤف ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی بھارت کیخلاف ٹیم میں شامل ہیں۔