ریاست اور سیاست

تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر پر مکمل سرنڈر کیا، سراج الحق

(رضا ہاشمی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت کی پالیسیوں کو بھی آزادی کشمیر کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ کشمیر پر مکمل طور پر سرنڈر کیا ہے تاہم وہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی نے عالمی برداری کے حوالے سے بھی تنقید کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش کیوں ہے ۔

مسئلہ کشمیر پر پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانیوں کے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔

اپنی تمام عمر کشمیریوں کی آزادی کے لئے وقف کرنے والے شہید سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ انکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور بھارت کے ظلم و ستم سے آزاد ہو کر انشااللہ کشمیر ایک روز پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاضبانہ قبضہ ختم ہو کر رہے گا کیونکہ کشمیری بھارت کے خلاف دنیا بھر میں یوم سیاہ اور پاکستان کے ساتھ یوم الحاق منا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button