Uncategorized

جعلی ڈیمانڈ نوٹس اور بنکوں میں ادائیگیاں، لیسکو دفاتر میں مافیا صارفین کو لوٹ رہا ہے

( رضا ہاشمی ) لیسکو میں ڈیمانڈ نوٹس کے حوالے سے جعلسازی کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔ آن لائن سسٹم ہونے کے باوجود کمپنی کے ضلع بھر میں واقع مختلف دفاتر میں جعلی ڈیمانڈ نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کا عملہ ڈیمانڈ نوٹسز پر ادائیگی کی جعلی بنک مہریں لگا کر صارفین کو لوٹنے کے اس سکینڈل میں براہ راست ملوث ہے ۔

اس سارے عمل کا براہ راست نقصان صارفین کو ہو رہا ہے جن سے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس وصول کر لی جاتی ہے لیکن کمپنی کے کھاتہ میں جمع نہیں ہوتے لہذا جب آن لائن کھاتہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے تو صارف کا کہیں نام ہی نظر نہیں آتا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button