تھانہ کچہری

کالعدم مذہبی تیظیم تحریک لبیک کا دھرنا،حالات میں کشیدگی کا خطرہ

( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے کالعدم مذہبی تنظیم تحریک لبیک کے دھرنے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز بلایا گیا۔جہاں انہیں دھرنے کے متعلق بریفنگز دی جا رہی ہیں۔پولیس کی نفری ممکنہ طور پر آج مرید کے پہنچ جائے گی۔


بلوچستان ٹریننگ پر بھیجی ہوئی سپیشل اینٹی رائٹس فورس اور ٹرانسفرڈ اینٹی رائٹس افسران کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے-
رپورٹ کے مطابق یہ ساری پولیس فورس آج گجرانوالہ کے لیے روانہ ہو گی۔ جہاں آئی جی پنجاب اور حکومت کے احکامات پر سب ڈیوینز کی پولیس گجرانوالہ پہنچے گی اور اگلی لائحہ عمل تیار ہو گا ۔

لاہور پولیس کو غیر مسلح کر دیا گیا ،لاہور پولیس نفری سے اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کے احکامات جاری ۔ دھرنے سے نمٹنے کے لیے پولیس صرف اینٹی رائٹ کا سامان استعمال کرے گی ۔ پیپر گنز ، پینٹ بال گن اور ڈنڈے سوٹوں سمیت ٹیئر گیس کا استعمال کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے مذہبی جماعت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں یا ناکام تاہم پولیس نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی گئیں۔ پیپر گن ، ٹیئر شیل ، ٹیئر ہینڈ گرینڈ اور ڈنڈوں کا استعمال کیا جائے گا ۔لاہور پولیس کے تمام ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پیز اور ایس پیز دھرنے کے مقام کے لیے بھجوائے جائیں گئے، آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن ونگ ، سکیورٹی ڈویژن ، اینٹی رائٹ فورس اور ڈولفن کی نفری بھی دھرنے کے لیے بھجوائی جائے گی ۔

اہور پولیس کے پندرہ ہزار سے ذائد افسران اور اہلکار گوجرانوالہ بھجوائے جائیں گئے جہاں اگر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا.پولیس نفری کو بھجوانے کے لیے پرائیویٹ بسوں کا بھی انتظام کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button