ریاست اور سیاست

حلقہ این اے 133 کا ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے بھی اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا

( جہانزیب احمد خان) لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کی وفات کے بعد انکی خالی ہونے والی نشست کے لئے پاکستان کی تمام بڑی جماعتیں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی اس روایتی سیٹ کو ن لیگ کے گڑھ سے لے اڑنا کوئی آسان بات نہیں۔ اسی لئے اس نشست کے لیئے امیدوار کا انتخاب پیپلز پارٹی کے سربراہ سابق صدر آصف علی زرداری نے خود کیا ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف حلقہ کی انتخابی مہم چلانے کے لئے اسوقت خود لاہور میں موجود ہیں اور پارٹی سربراہ آصف علی زرداری کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہتے ہوئے انتخابی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سیٹ کے لئے چوہدری محمد اسلم گل کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ کی جانب سے پاکستان پرویز ملک مرحوم کی بیوہ شائستہ ملک اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اقبال جمشید چیمہ  میدان میں اترے ہیں۔

https://lahore42.tv/news/1501/

ن لیگ کی طرف سے عطا اللہ تارڑ ، خواجہ حسان ، نصیر بھٹہ ، محمد زبیر ،عمران گورائیہ اور پرویز رشید کے نام بھی زیر غور تھے۔ چونکہ یہ سیٹ تاریخی طور پر پرویز ملک خاندان کی ہے اور انکا اس حلقہ میں اچھا اثر رسوخ ہے اس لئے اس سیٹ کے لئے موزوں ترین امیدوار شائسہ پرویز ملک ہی قرار پائی ہیں۔ ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ شائستہ پرویز ملک جو اس وقت خؤاتین کی مخصوص نشت پر رکن قومی اسمبلی ہیں اس نشست سے استعفی دے کر باضابطہ انتخابی مہم چلائیں گی جبکہ شکیلہ نعمان کو شائستہ پرویز ملک کی مخصوص نشت پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://lahore42.tv/news/1490/

دوسری طرف تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ انکا امیدوار امیدوار اقبال جمشید چیمہ حلقہ کا موزوں ترین امیدوار ہے۔ ٹھریک انصاف کے مطابق ن لیگ نے عرصہ دراز سے حلقہ کی بہبود کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا اور جمشید اقبال چیمہ حلقہ کے ازلی مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button