ریاست اور سیاست
حمزہ شہباز نےپی ٹی آئی والوں کو کھلنڈرے قرار دے دیا
(مائرہ ارجمند) لاہور کی بنکنگ کوڑت میں آج مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف اور مرکزی نائب صدر میاں حمزہ شہباز آج منی لانڈرنگ کیس میں بنکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہوئے ۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملکی حالات سنجیدہ سیاسی اکابرین سے تقاضہ کرتے ہیں کہ وہ مل کر بیٹھیں اور قوم کو ان دگرگوں حالات سے نکالیں اسی دوران انہوں نے وضاحت کی کہ سیاسی اکابرین سے انکی مراد صرف سنجیدہ سیاست دان ہیں تحریک انصاف کے کھلنڈرے نہیں۔
عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف عبوری رپورٹ 20 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے رہنماوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عدالت کے باہر موجود تھی۔