ریاست اور سیاست

حکمران انتقامی کاروائیوں کے سواکچھ نہ کرسکے،شہباز شریف

(مائرہ ارجمند) لاہور کی بنکنگ کوڑت میں آج مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف اور مرکزی نائب صدر میاں حمزہ شہباز آج منی لانڈرنگ کیس میں بنکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہوئے ۔ عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف عبوری رپورٹ 20 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے رہنماوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عدالت کے باہر موجود تھی۔

اس مومسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جو کیس نیب نے بنایا، وہی ایف آئی اے نے بھی بنا دیا ہے۔

احاطۂ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے یہ بات کہی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا مزید کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیس بنائے گئے ہیں۔

صدر نون لیگ میاں شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ حکمران آج تک سیاسی انتقامی کاروائیوں کے سواکچھ نہ کر سکے۔

اس موقع پر حمزہ شہباز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کو کھلنڈروں کی جماعت قرار دے دیا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button