دلیپ کمار کی زندگی کی کہانی ، لیجنڈ اداکار کی سوانح عمری منظر عام پر

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی کاپی کی جھلک وائرل ہوگئی۔
دلیپ کمار کے مینجر فیصل فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ایک خاتون کے ہاتھ میں لیجنڈری اداکار دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب موجود ہے۔
My debut as an author. In the Shadow of a Legend: #DILIPKUMAR https://t.co/REAEdFDo7U
— Faisal Farooqui (@FAISALmouthshut) June 2, 2022
Amazon India pre order link. 🙏 pic.twitter.com/Y15PGGZ5FG
فیصل فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’یہ دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب کی پہلی کاپی ہے جوکہ اداکار کی برسی یعنی 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔‘
اُنہوں نے اداکار کے دُنیا بھر میں موجود مداحوں کے پیار کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

فیصل فاروقی نے مزید کہا کہ ’ایک مصنف کے طور پر یہ میرا آغاز ہے‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے۔