فن و فنکار
دوبئی میں راکھی ساونت کس پاکستانی سے ملی؟

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی متنازعہ ادکارہ راکھی ساونت وقت دوبئی میں موجود ہیں اور وہاں انہوں نے ’فلم فیئر مِڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں بہت سے پاکستانی اداکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ جن میں نوید رضا، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، عائشہ عمر شامل ہیں ۔

بھارتی اداکارہ نے ان اداکاروں کے ساتھ نہ صرف وقت گزارا بلکہ ان کے ساتھ ہی بیٹھ کر کھانا بھی کھایا ۔
بعدازاں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ لی تصویر بھی شئیر کی۔ جس پر انہوں نے لکھا کہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ملک کر بہت اچھا لگا۔
Rakhi Sawant Met Pakistani Actress In Dubai