فن و فنکار

"دوسروں کے نہیں اپنے گریبان میں جھانکیں”

معروف اور خوبرو ماڈل اور ایکٹرس ارمینا خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ انکی یہ تصویر وارنرز بروز یوکے کی فلم ڈیون کی برطانیہ کے شہر لندن میں ہونے والی سکریننگ کے موقع پر لی گئی ۔تصویر میں ارمینا خان کے گاون کا گریبان بہت گہرا ہے اور اس میں انکی کلیویج بھی دکھائی دے رہی ہے ۔

کینیڈا میں جنم لینے والی 34 سالہ اداکارہ کی تازہ ترین تصویر مین وہ بلا کی خوبصورت اور جوان دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ انکے چہرے کی تروتازگی اور سٹائل کی تعریف کر رہے ہیں وہیں انہیں گہرے گریبان کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے ۔

Armeena Khan
ارمینا خان کے کچھ انداز

ارمینا خان کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہیں عرف عام میں "لبرل” یا آزاد خیال کہا جاتا ہے ۔ اپنے بولڈ لباس اور بیانات کی وجہ سے وہ اکثر تنقید کی زد مین رہتی ہیں ۔

حال ہی میں ارمیان خان اپنے ایک بیان کی وجہ سے ٹرولنگ ہوئی جس میں انہوں نے اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں شوبز شخصیات کی اکثریت اپنی مقبولیت کے لئے پیشہ وارانہ صلاحییتوں پر بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے آپ کو بہت اچھا "مسلمان ” بنا کر پیش کرتے ہیں، دوسرے الفاظ میں وہ شہرت کے لئے مذہب کی برانڈنگ استعمال کرتے ہیں۔”

"ارمینا خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ اداکاری کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مذہب کا استعمال آج کل عام ہوگیا ہے۔ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ان دنوں مذہبی انتہا پسندی کا استعمال کرتے ہوئے اداکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانا کافی عام ہوگیا ہے۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا تھا کہ کیا اس کے بغیر کیریئر کو نہیں بڑھایا جاسکتا؟”

Armeena Khan

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انکے خلاف خوب ٹرولنگ ہوئی ، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں "بری عورت” قرار دیا اور اب انکی کلیویج اور گریبان پر گوسپس ہو رہی ہے۔ انکی گہرے گریبان کی تصویر کا دفاع کرتے ہوئے انکے ایک مداح نے لکھا ہے ۔ ” ارمینا خان بہت خوبصورت ہیں، عجیب بات ہے کہ ہر کوئی انکے گریبان میں جھانک رہا ہے، بھائی اگر گریبان میں جھانکنا ایسا ہئ ضروری ہے تو دوسروں کے نہیں اپنے گریبان میں جھانکیئے "

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button