تازہ تریندین و دنیاموسم

رمضان کا پہلا روزہ کب ہوگا محکمہ موسمیات نے پہلے روزہ کے دن اور موسم کی پیش گوئی کر دی

( مائرہ ارجمند ) دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان میں بھی ماہ رمضان کی آمد کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جسکے مطابق رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اپریل کو مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گرمی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہو گا اور اس برس معمول سے زیادہ گرمی پرنے کی پیش گوئی بھی ہے

اس سے قبل سعودی ایمریٹس سوسائٹی کے چیئرمین اور عرب یونین برائے فلکیات کے رکن ڈاکٹر الابراہیمی الجروان نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں رمضان کا چاند یکم اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button