روزگار

روزگارخؤشخبری! 17ویں گریڈ کی پوسٹ آپکی منتظر، تفصیلات اس خبر میں

(مانیٹرنگ ڈیسک) روزگار خوشخبری میں ایک بڑی خوشخبری ہے لیڈی ڈاکٹرز کے لئے جن کی 121 آسامیوں کا اعلان آج پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ 17 ویں گریڈ کے میڈیکل آفیسر( ؐMedical Officer) کی ان نوکریوں کے لئے 11 نومبر 2021 تک اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسی ٹیوٹ کے ہسپتالوں میں پی ایم اینڈ ڈی سی کے تسلیم شدہ اداروں سے فارغ التحصیل ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹرز جنہوں نے ایک سال کی ہاوس جاب کے لئے اپلائی کر سکتی ہیں۔

12 سیٹوں پر معذور جبکہ 6 سیٹیں بطور کوٹہ اقلیتوں کے لئے مختص ہیں ۔ 23 سے 45 سال کی عمر کی لیڈی ڈاکٹر صاحبان ان سیٹوں کے لئے اپلائی کر سکتی ہیں اور عمر کی 8 سالہ رعایت بھی شامل ہے یعنی 53 سال تک کی ڈاکٹرز اس پوسٹ کے لئے موزوں ہیں تاہم اس پوسٹ کے لئے مرد ڈاکٹر حضرات اپلائی نہیں کر سکتے ۔ خواتین یا مخنث خواتین ان پوسٹوں کے لئے اپلائی کر سکتی ہیں۔

Jobs in Lahore/Punjab

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button