تازہ ترین

سفاری پارک لاہور میں شکار کی اجازت دے دی گئی !!

( جہانزیب احمد خان) سفاری پارک لاہور میں آنے والے اب شکار بھی کر سکیں گے اور وائلڈ لائف انتظامیہ کی جانب سے شکار کی باضابطہ اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب وائلڈلائف نےلاہورکے سفاری پارک میں شہریوں کی دلچسپی کے لئے مچھلی کے شکار کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سیاح مچھلی کاشکارکرکے سفاری پارک کی جھیل کے اندربنے چھوٹے سے جزیرے پرباربی کیوبھی کرسکیں گے،اس ساری موج مستی کی فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔ تاہم ایک دن میں صرف پانچ افرادکوشکارکی اجازت دی جائےگی، اور یہ اجازت پہلے آئیے کی بنیادپر ہوگی۔

سفاری پارک میں نئی لائن اورٹائیگرسفاری بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے،سفاری پارک کی زوو مینجمنٹ کمیٹی نے منصوبہ جات کی منظوری دے دی،

پہلے سے موجود سفاری کوجدیدطرزپرڈویلپ کیاجائیگا، بلیک جیگواراورپوما کے پنجروں کی بھی نئے سرے سے آرائش وتزئین کی جائےگی۔

اسی طرح سفاری پارک میں مگرمچھوں کے لئے بھی انکلوژربنایاجائیگا منصوبہ کئی برسوں سے التواکاشکارتھاجسے اب مکمل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے سفاری پارک میں لاہورچڑیاگھرکی طرزپرفش ایکوریم بنایاجائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button