ریاست اور سیاست

سوشل میڈیا ٹرولنگ سے تنگ آکر ثانیہ عاشق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پہنچ گئیں

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے خلاف ایف آئی اے آفس پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے کو ہراساں کیے جانے اور دھمکیاں ملنے کے خلاف درخواست دے دی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں دی گئی درخواست میں ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد نے مہم چلا رکھی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق ثانیہ عاشق نے کہا کہ ٹک ٹاک پر میری جعلی ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئیں، سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی بنائے گئے ہیں جن میں میری تصاویر استعمال کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے درخواست میں لکھا کہ میرا نام منسوب کر کے میرے خلاف نازیبا ویڈیوز وائرل کی گئیں۔ ثانیہ عاشق کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھیں روزانہ مختلف نمبرز سے متعدد کالز اور میسیجز موصول ہو رہے ہیں۔ ن لیگی ایم پی اے نے ان کالز کا ریکارڈ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس بھی ایف آئی اے کو فراہم کر دیے ہیں۔

درخواست موصول ہونے کے بعد فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے شکایت کے مطابق اس پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ثانیہ عاشق کو پاکستان کی تاریخ کی کم عمر ترین رکن اسمبلی بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔ جب 25 جولائی 2018 کو وہ خؤاتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بنیں تو اس وقت ان کی عمر 25 سال تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button