سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا مقدمہ، لاہور ہائی کورٹ کا متعلقہ محکموں سے جواب طلب

( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا سے گستاخانہ موادنہ ہٹانے کی ہدایات پر عمل نہ ہونے پر توہین عدالت کیس کی کارروائی ہوئی ۔ عدالت عالیہ نے توہین عدالت کی اس درخؤاست پر چیئرمین پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائم سے جواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ کے سنگل بیچ نے لیاقت چوہان کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے علماء کے بورڈ میں آئی ٹی ماہر کو شامل کرنے اور موثر قانون سازی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی جس پر متعلقہ محکموں کی جانب سے کارروائی نہیں گئی۔ درخؤاست گزار نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ ادارے عدالت عالیہ کی ہدایت پر عمل نہ کر کے تویہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
درخؤاست گزار نے یہ بھی کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے گئے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے