بازار اور کاروبار
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سونے کی قدر میں آج بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی تولہ قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس بڑی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہے۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قدر 6 ہزار 687 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 789 ڈالر فی اونس ہے۔
gold price