تھانہ کچہری

سگے باپ پر بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام، ماں کی احاطہ عدالت میں خود کشی کی کوشش

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں سگے باپ کی طرف سے بیٹی کو ایک سال تک جنسی زیادتی کا شکار بنانے کا الزام سامنے آیا ہے ۔ لڑکی کی ماں نے احاطہ عدالت میں احتجاجا پیٹرول چھڑک کر خود کشی کی کوشش کی تاہم وہاں موجود افراد نے اسے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں کنیز فاطمہ نامی خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ سگے باپ کی زیادتی پر شدید احتجاج کیا۔

خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں نے انھیں بچا لیا۔

خااتون سیشن کورٹ کے احاطہ میں زمین پر لیٹ کر دہاٸیاں دیتی رہی، اس کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے سگی بیٹی کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کے مطابق وہ لوگوں کے گھروں کے برتن دھو کر گزارا کرتی ہے اور اس کے پاس وکیل کرانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

خاتون نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر اور دیور دھمکیاں دے رہے ہیں، زیادتی کا شکار بچی بھی احاطہ عدالت میں زارو قطار روتی رہی، بچی کے باپ ندیم شاہ کے خلاف نشتر کالونی لاہور میں مقدمہ بھی درج ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button