کھیل اور کھلاڑی

شاہین شاہ آفریدی کی دیرینہ خواہش کیا تھی؟

یب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کی مقبولیت میں مزید اضافہ بھارت کے خلاف ان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ہوا جس پر سابق بھارتی کھلاڑی اور عوام پر ان کی تعریف کرتی نظرآرہی ہے، اپنے ایک انٹریو و میں شاہین شاہ نے بتایا کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کا کہناتھا کہ ہمیشہ پریشر پسند کرتا ہوں کیوں کہ جب پریشر آتا ہے تو میں اچھا پرفارم کرتا ہوں،ورلڈکپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے، اپنی بہترین کرکٹ پیش کروں گا۔

انٹرویو میں مزید کہا کہ پاکستان ٹیم سے قبل میں نے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی تھی، مجھے بہت جلد پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، شاہد آفریدی کا ہمیشہ مداح رہا اور ہمیشہ 10 نمبر کی جرسی کی خواہش تھی۔

علاوہ ازیں آل راونڈر عماد وسیم نے شاہین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ پر شاہین کا سامنا نہیں کرتا، یہ وسیم اکرم کے بعد پاکستان کا بہترین بولر ہے۔

پروفیسر محمد حفیظ بولے کہ شاہین شاہ آفریدی اس کھیل کے افق پر ابھرتا ہوا ستارہ ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی تیز گیند بھی اچھی کراتا ہے اور سلوور ون میں بھی خوب مہارت ہے، یہ اننگ کے ہر حصے میں اثر انداز ہونے والی بولنگ کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button