شرائط اور مذاکرات چھپانا بتارہا ہے دال کالی ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لائی جائیں،شہباز شریف

( مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات چھپانا بتارہا ہے دال کالی ہے۔ شہباز شریف نے شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ معیشت کیلئےتباہ کن ہے اور تاریخ گواہ ہے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہمیشہ مہنگائی بڑھی ان حالات میں جاننا ضروری ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کن شرائط کے تحت مذاکرات کیئے۔ اور وہ بطور اپوزیشن لیڈر ان مذاکرات کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ڈالر کی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہورہے ہیں ، حکومت کو عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں توپھر کیا طے ہواپارلیمنٹ کو بتایا جائے ، آئی ایم ایف شرائط ،مذاکرات کی تفصیلات چھپانا بتارہا ہے دال کالی ہے۔