بازار اور کاروبار

شرح منافع نہ بڑھایا تو ہڑتال ہوگی،پیٹرول پمپ مالکان

(جہانزیب احمد خان ) پیٹرول پمپ مالکان نے شرح منافع نہ بڑھائے جانے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اضافی منافع کمانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خلاف 5نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دیدیا ہے ـ سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پٹرولیم ڈیلرز خواجہ عاطف کہتے ہیں کاروباری لاگت بڑھ گئی لیکن حکومت2013 سے ہمارا شرح منافع نہیں بڑھا رہی ـ مطالبات کی منظوری کیلئے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن 28 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے

لاہور پریس کلب میں پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے 5نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے پیشگی معذرت بھی کی۔

سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پٹرولیم ڈیلرز خواجہ عاطف نے کہاکہ بجلی کی قیمتیں کئی فیصد بڑھ چکی ہے۔پٹرولیم مصنوعات ہر پندرہ دن بعد بڑھا کر سٹے بازی کا بازار گرم کررکھا ہے، مگر ہمارا شرح منافع نہیں بڑھایا جاتا 5 نومبر تک مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نتے سوال کیا کہ حکومت انکے جائز حق سے محروم کیوں کر رہیہے پیٹرول پمپس بند ہونے پر جو تکلیف عوام کو ہوگی اس کیلئے ہیشگی معذرت جاہتے ہیں،

r

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button