شہرِ لاہور میں آج کا موسم

آج ہفتہ ہے ،اکتوبر کی 23، اور عیسوی سال 2021، ربیع الاول کی 16 قمری سال 1443 جبکہ کاتک کی 7 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔
لاہور کی صبح آج کالی گھٹاوں کے ساتھ کے ساتھ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا میں بہت خوشگوار ہے ۔ آسمان پر کالے بھورے اور سرمئی بادل چھائے ہوئے ہیں ۔آج صبح پانچ بجے لاہور شہر کے اندرون اور گنجان آباد علاقوں کا درجہ حرارت 18 درجہ سینٹی گریڈ جبکہ مضفاتی لاہور کا درجہ حرارت 17 ڈ گری ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر میں نمی کا تباسب 68 فیصد ہے اور چار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میںگزشتہ رات سے تیز آندھی اور بارشیں شروع ہو چکی ہیں ۔ بارش کا سلسلہ آج دوپہر تک لاہور پہنچ سکتا ہے اور اگلے دور روز پوری گھن گرج کے ساتھ لاہور میں بادل برسیں گے ۔ کل بروز اتوار تیز بارش اور آج رات کے وقت ژالہ باری کے امکانات بھی ہیں ۔