شہر لاہور میں سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

( مائرہ ارجمند) شہر لاہور میں ایک کے بعد ایک آفت برپا ہو رہی ہے ۔ ماہرین قدرتی آفات کے لئے اب نئی اصطلاح مین میڈ ڈیزاسٹر یعنی حضرت انسان کی وجہ سے پیدا ہوئی مصیبت استعمال کر رہے ہیں ۔ کورونا اور ڈینگی جیسی وباوں کی طرح سموگ بھی انسان کی پیدا کردہ آفات میں سے ایک ہے۔ جسکی بنیادی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔
لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس:
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہر لاہور میں سموگ بھی شروع ہو چکی ہے ۔ آج شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 203 ہے جسے جامنی رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس کا یہ درجہ خراب ائیر کوالٹی میں پانچویں نمبر پر آتا ہے جس کے بعد صورتحال چھٹے یعنی خراب ترین درجے کو پہنچ جاتی ہے۔

انارکلی اور گرد و نواح میں ائیر انڈیکس کوالٹی خراب ترین درجہ میں:
اگر لاہور کے مختلف علاقوں کی بات کی جائے تو آج صبح لاہور میں ریکارڈ کی گئی ائیر انڈیکس کوالٹی کے مطابق انار کلی اور جین مندر کے علاقوں میں ہوا سانس لینے کے قابل نہیں ۔ ائیر پولشن انڈیکس ان علاقوں میں ائیر انڈیکس کوالٹی چھٹے یعنی خطرناک ترین درجے میں ہے جو 301 سے شروع ہوتا ہے جبکہ ان علاقوں میں ائیر انڈیکس کوالٹی آج 352 ہے جو دن میں دھویں اور آلودگی کے باعث مزید بڑھے گی ۔

Air quality index (AQI) in Lahore Today
جی ٹی روڈ کے علاقہ میں 285 جبکہ وحدت روڈپر 291 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی اور اسکے گرد و نواح مین 263 اور جوہر ٹاون کے علاقہ میں 279 ہے۔ ڈیفینس اور کینٹ میں پولشن انڈیکس بالترتیب 284 اور 293 ہے۔
AIQ at GT Road Lahore today Air quality index (AQI) in different areas of Lahore Today
Smog in Lahore: Air quality index (AQI) in different areas of Lahore Today
AQI Lahore
AQI Lahore today