تھانہ کچہری
علامہ اقبال ٹاون کے نرگس بلاک میں ڈکیتی کی واردات

(کرائم رپورٹر) گزشتہ شب لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاون کے نرگس بلاک میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کو ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ثمر حسین نامی موٹر سائیکل سوار اپنی عزیزہ کے ساتھ رات ایک نرگس بلاک سے گزر رہا تھا تو ایک اور موٹر سائیکل پر مسلح افراد نے انہین گن پوائنٹ پر روک لیا۔
ڈاکووں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر ثمر حسین اور خاتون سے طلائی زیورات، دو موبائل فون اور انکے پرس چھین لئے جن میں دس ہزار کے قریب نقدی اور ضروری کاغذات شامل تھے۔
ون فائیو پر اطلاع کے تقریبا 45 منٹ بعد متعلقہ تھانہ کی پولیس جائے واردات پر پہنچی، پولیس نے وقوعہ کی شکایت درج کر لی ہے اور مزید کارروائی کے لئے وقت مانگا ہے۔