وائرل لیکس

فواد چوہدری اور شیخ رشید کے منہ میں بواسیر ہے،مفتی منیب کا بیان وائرل

(مانیٹرنگ ڈیسک ) مفتی منیب آج سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں ۔ کہیں انکی افادیت کے چرچے ہیں تو کہیں مذاکرات میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے لئے سیاسی راستہ بنانے اور حکومت کو اس پر راضی کرنے کے حوالے سے وہ داد تحسین بٹور رہے ہیں ۔

اس سب ساتھ ساتھ انکی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنےدھیمے پُرمفصل اور ٹھہراو سے بھرپور لہجے کو برقرار رکھتے ہوئے وفاقی وزرا شیخ رشید اور فواد چوہدری کے بارے میں انتہائی نامناسب اور غیر شائستہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید کے منہ کو بواسیر ہے۔

انکا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے ۔جسے ملک کے کچھ نامور تجزیہ کار اور سینئر صحافی بھی بہت مزے لے لے کر شئیر کر رہے ہیں۔

تاہم یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ ویڈیو کلپ بھی مفتی منیب اور مذکورہ وزرا کے جھگڑے کی طرح پرانا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button