تعلیم و صحت

لاکھوں نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بند،انٹرمیڈیٹ امتحان پاس کرنے والوں کے لئے بری خبر!

(مائرہ ارجمند) محکمہ ہائیرایجوکیشن نے 322 پرائیویٹ کالجز کو رجسٹریشن دینے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد انٹرمیڈیٹ پاس لاکھوں طلباء کا مستقبل داؤ پر ل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیرایجوکیشن کے ڈائریکٹوریٹ کالجز نے 322 کالجز کی فائلز مسترد کر دی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ کالجزکیطرف سے پرائیویٹ کالجزکی رجسٹریشن کی منظوری نہ دیئے جانے کے بعد اب پرائیویٹ کالجزمیں بی ایس آنرز میں نئے داخلے نہیں ہوسکیں گے۔

مالجز نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے رجسٹریشن کی مطلوبہ دستاویزات 6 ماہ قبل جمع کرائیں،ڈائریکٹوریٹ تاحال کالجزکی فائلزپرلگائے اعتراضات بتانے سے گریزاں ہیں جبکہ پالیسی کےتحت کالجز کی رجسٹریشن پر محکمہ ایک ماہ میں فیصلےکاپاپندہے،رجسٹریشن پالیسی پرعملدرآمدنہ ہونے سےکالجز نے وزیر اعلیٰ سےنوٹس لینے کی اپیل ہے۔

بی ایس آنرز ڈگریوں کی اجازت کیلئے325 میں سے3 کالجزکےکیسزمنظورہوئے،یکم فروری سے 31 مارچ تک پرائیویٹ کالجز کی درخواستیں جمع کرنالازمی ہے،ڈائریکٹوریٹ کالجز 30 اپریل تک درخواستوں پر حتمی فیصلہ کرنے کا پاپند ہے،درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد 30جون تک این اوسی دینے کی ڈیڈ لائن ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button