ٹی 20 ورلڈ کپ کے موسم میں لاہورائیرپورٹ سے پروازوں کا تازہ شیڈیول

(مائرہ ارجمند) لاہور سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کی تازہ تریین اپٹ ڈیٹس کچھ یوں ہیں
اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 613 جسے شام پانچ بجے روانہ ہونا تھا نامعلوم وجوہات کے بنا پر منسوخ ہو گئی ہے۔ کراچی سے لاہور آنے والے پی کے 304 آج شب 6 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچے گی یہ پرواز شام ساڑھے پانچ بجے پہنچنا تھی جو تقریبا 25 منٹ لیٹ ہے۔ دوبئی سے لاہور آنے والی پی کے 204 5 بجکر 45 منٹ پر لاہور پہنچنا تھی لیکن یہ پرواز بھی 15 منٹ تاخیر سے 6 بجے شام پہنچے گی۔ کراچی سے لاہور کے لئے پی اے 406 اپنے مقررہ وقت 6 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچ جائے گی ۔
دوبئی سے لاہور آنے والی ای آر 724 جسے شام 7 بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچنا تھا اپنے مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے یعنی 7 بجکر 15 منٹ پر پہنچے گی ۔
کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی ایف 145 شام 8 بجکر پچاس منٹ پر لاہور پہنچے گی ۔ کراچی سے لاہور کے لیئے پی کے 306 شام نو بجے ، کراچی سے لاہور ای آر 524 جسے شام 9 بجکر 15 منٹ پر آنا تھی اب رات 11 بجکر 5 منٹ پر پہنچے گی ۔
کراچی سے لاہور کے لئے پی اے 408 جسے شام 10 بجکر پچاس منٹ پر پہنچنا تھا منسوخ ہو چکی ہے۔ کراچی سے لاہور کے لئے پرواز ای آر 526 رات 11 بجکر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی ۔
لاہور سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کی بات کریں تو لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 144 جسے 4 بجکر 10 منٹ پر لاہور روانہ تھا تھوڑی دیر سے 4 بجکر 18 منٹ پر لاہور روانہ ہوئی ۔ لاہور سے جدہ جانے والی پی اے 4700 5 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہونا تھا وہ پرواز کر چکی ہے۔
لاہور سے کراچی جانے والی پی اے 405 کو شام 6 بجے روانہ ہونا تھا تاہم یہ پرواز نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر کینسل ہو گئی ہے۔
لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 شام 7 بجے روانہ ہو گی۔ لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 کو 8 بجکر 35 منٹ پر روانہ ہونا ہے۔
لاہور سے کراچی کے لئے پرواز پی اے 407 کو رات 9 بجے روانہ ہونا تھا لیکن یہ پرواز منسوخ ہو گئی ہے ۔ لاہور سے شارجہ جانے والی پی کے 185 شام 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گی۔ لاہور سے کراچی جانے والی پی ایف 146 شام 9 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہو گی۔ لاہور سے کراچی کے لئے پی کے 307 رات دس بجے روانہ ہو گی۔ لاہور سے کراچی کے لئے پرواز ای آر 525 رات دس بجے روانہ ہونا تھی لیکن یہ 26 اکتوبر کو 12 بجکر 5 منٹ پر روانہ ہو گی ۔ لاہور سے دمام جانے والی پی کے 9247 رات 10 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہو گی۔