تازہ ترین
لاہورمیں دیوالی کی تقریب،اعجازآگسٹن اورعظمی کاردارکی شرکت
(نوشین کوثر) مسکراتے چہرے ، ٹمٹماتے دیئے ، پیار بھری دعوتیں اور میٹھی سوغاتیں یہ سب اکٹھا موجود ہے لاہور میں ہونے والی دیوالی کی تقریبات میں جس کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اعلی سیاسی و حکومتی شخصیات بھی دیوالی کی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک تقریب لاہور میں ہوئی جس میں رکن صوبائی اسملی اعجاز آگسٹن اور رہنما تحریک انصاف عظمی کاردار نے بھی شرکت کی۔
ہندو، مسلم سکھ اور مسیحی لاہوریوں کا یہ اکٹھ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور معاشرے میں برھتی عدم برداشت کو ختم کرنے کے حوالے سے ایک عملی اقدام تھا ۔
یوں تو دیوالی کا دن 4 نومبر ہو گا لیکن یہ پورا ہفتہ ہی دیوالی منائی جائے گی ۔ دیوالی کی اس تقریب میں دئیے جلا کر امن کا پیغام عام کیا گیا ۔