صارف اور خریدار
لاہورمیں مرغی اورانڈہ بدستور مہنگے

( مائرہ ارجمند) آج اتوار ہے چھٹی کا دن اور لاہوریوں کی ایک بڑی تعداد ہفتہ بھر کے لئے پولٹری پراڈکٹس آج ہی کے دن خریدتے ہیں ۔ اتوار بازاروں میں رش شروع ہو چکا ہے اور عوام کی ایک بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے لیکن ہر شہری کی زبان پر مہنگائی کی دہائی بھی ہے۔
لاہور میں آج کی بات کی جائے تو برائلر مرغی کا گوشت اب بھی 331 روپے گی کلو ہے جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 228 روپے فی کلو ہے۔
موسم سرما کےساتھ ہی انڈے اور مرغی کی کھپت میں اضافہ ہو جاتا ہے لیکن مرغی کے گوشت کی یہ قیمت ایک عام شہری کی پہنچ سے باہر ہے۔ انڈوں کی بات کی جائے تو اس وقت شہر میں انڈے کی فی درجن قیمت 174 روپے ہے اور فی انڈہ 15 روپے کا ہے جو پرچون قیمت میں 20 تک کا فروخت کیا جا رہا ہے۔
poultry products , eggs egg price chicken price Lahore