لاہورمیں ڈینگی کےپھیلاؤمیں خطرناک اضافہ،سروسز ہسپتال میں بدنظمی عروج پر

(رضااہاشمی) لاہور شہر میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت کی جانب سے مستقل سب اچھا ہے کا راگ الاپا جا رہا ہے۔ سروسز ہسپتال میں بد انتظامی عروج پر ہے یہاں ڈینگی کے مریضوں کیلئے مختص بیڈز ختم ہو چکے ہیں ۔ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں ۔ ڈینگی بخار کے مریضوں کو وارڈ کی بجائے کوریڈور میں بیڈز لگا دئیے گئےہیں۔ ۔
ڈیوٹی ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ میڈیکل یونٹ 4 مریضؤں سے بھر چکا ہے اور کوریڈور میں لٹا کر علاج چل رہا جبکہ وارڈز دیگر وارڈز میں بھی گنجائش سے دو گنا زیادہ مریض پہلے سے موجود ہیں ۔
سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے اندر ایک بیڈ پر تین تین مریض زیرِ علاج ہیں۔ مزید مرضوں کے لئے گنجائش سرے سے موجود نہیں جسکی وجہ سے مریض اور لواحقین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پرچی بنوانے کیلئے لمبی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔ڈینگی ٹیسٹ سی بی سی کروانے کیلئے بھی مریضوں کے لواحقین دربدر ٹھوکریں کھانے یا اور لمبی لائنوں میں لگنے پر مجبورہیں۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ کہیں دور دور تک نظر نہیں آ رہی ۔بیڈز کی قلت کے بدولت نہ صرف مریض بلکہ ڈاکٹروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ مریضوں اور ڈاکٹرز دونوں کو سہولیا ت دینے میں بری طرح ناکام نظر ارہی ہے،