لاہوریئے مرغی کے گوشت پر نہ ہی سمجھیں

( مائرہ ارجمند) شہر لاہور میں پولٹری مصنوعات کی قیمتیں بدستور بہت زیادہ ہیں اگرچہ آج برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں معمولی کمی ائی ہے اور برائلر کا گوشت کل کے مقابلے میں دو روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے لیکن پھر بھی 339 روپے فی کلو گوشت خریدنا غریب تو کیا متوسط طبقہ کے شہری کے بھی بس کی بات نہیں۔ گزشتہ روز اتوار بازاروں میں شہریوں کی بڑی تعداد مرغی کے مہنگے گوشت پر دہائی دیتی رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ فارمی مرغی اور انڈے ہی سستے پروٹین کا ذریعہ تھا لیکن اب یہ بھی سستے نہیں رہے ۔ آج شہر مین مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 339 روپے ہے جبکہ زندہ مرغی پرچون میں 234 روپے فی کلو جبکہ تھوک کا بھاو 226 روپے ہے ۔
موسم سرما باضابطہ شروع ہو چکا ہے اور اس موسم میں کھانے میں انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے لیکن انڈوں کی قیمت بھی دبے پاوں بڑھتی چلی جا رہی ہے گزشتہ دس روز میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں بلاناغہ ایک روپیہ فی درجن اضافہ ہو رہا ہے اور اسوقت انڈوں کی فی درجن قیمت 170 روپے ہے۔