ریاست اور سیاست
لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں کے لئے خوشی کا دن

(رضا ہاشمی ) پنجاب بھر کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں کے لئے خوشخبری ہے کہ میئرز، میونسپل چیئرمین اور ڈپٹی میئرز سمیت ڈسٹرکٹ ممبرز کا اعزازیہ اور مراعات بحال کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے اصلاع سے تعلق رکھنے والے میئرز، میونسپل چیئرمین اور ڈپٹی میئرز سمیت ڈسٹرکٹ ممبرز کی بحالی کے بعد ان بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بھی بحال کر دیا گیا ہے ، پنجاب کے ہر ضلع کے میئر کو پچاس ہزار اعزازیہ اور پندرہ ہزار پٹرول کی مد میں دیا جائے گا، میونسپل سطح پر چیئرمین کو 25ہزار اعزازیہ، ڈپٹی مئیرز کو 30 ہزار اعزازیہ جبکہ پٹرول کی مد میں 15 ہزار دیا جائے گا، لاہور کے 45 ڈسٹرکٹ ممبرز کو فی اجلاس ایک ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا۔