لاہور ائیرپورٹ سے

لاہور سے اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں کی تازہ ترین صوررتحال

( مائرہ ارجمند) لاہور میں مطلع صاف اور دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ لاہور ائیرپورٹ پر اسوقت درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور چار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

فلائٹ آپریشن کی بات کی جائے تو آج یو اے ای کے شہر راس الخیمۃ سے فلائٹ نمبر پی کے 224 کو دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر پہنچنا تھا لیکن یہ فلائٹ اپنے مقررہ وقت سے تقریبا ایک گھنتہ پہلے لاہور پہنچ چکی ہے ۔

کراچی سے لاہور کے لئے شیڈیول پرواز ای آر 522 کو 12 بجکر 45 منٹ پر لاہور اترنا تھا تاہم یہ پرواز تقریبا دس منٹ دیر سے لاہور پہنچ سکتی ہے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض سے پی کے 9726، دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر لاہور پہنچے گی، دوبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 417 2 بجکر 40 منٹ پر متوقع ہے۔ کراچی سے لاہور آنے والی پی اے 404 جسے سہ پہر 2 بجکر 50 منٹ پر پہنچنا تھا اب نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر منسوخ ہو چکی ہے۔

کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی ایف 143 جسکی آمد کا وقت 3 بجکر 20 منٹ تھا اپنے مقررہ وقت پر لاہور پہنچ جائے گی۔

لاہور سے اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والی پروازوں میں سے لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 403 نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر منسوخ ہو چکی ہے اس پرواز کو دن 12 بجے لاہور سے اڑنا تھا

لاہور سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 12 بجکر 35 منٹ پر روانہ ہوگی۔ اس پرواز کا سٹیٹس چیک ان کا ہے۔

لاہور سے متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ جانے والی پرواز ای آر 1725 ایک بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گی۔ سہ پہر تین بجے لاہور ئیر پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ کے لئے پی کے 201 روانہ ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button