ٹریفک اپ ڈیٹ

لاہور سے باہر جانے والے شہری نوٹ کر لیں، ان شہروں کی سڑکیں بند ہیں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے اندر موجود تمام 15 اہم شاہرات کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جو گزشتہ تین روز سے کالعدم تنظیم کے دھرنے اور پھر مارچ کی وجہ سے مکمل یا جزوی طور پر بند تھیں لیکن لاہور سے باہر جانے والے شہری ان شہروں میں نہیں پہنچ پائیں گے۔

موٹر وے کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق صوفی واٹر انٹرچینج مرید کے ، ظفر علی چوک جنڈیالہ ،چناب ٹول پلازہ گجرات، جہلم ٹول پلازہ اور کینال برج سرائے عالمگیر کے راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

https://lahore42.tv/news/1581/

شہری مزید تفصیلات کے لئے موٹر وے ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button