لاہور سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے کب کونسی پرواز جا رہی تفصیلات جانیئے

( مائرہ ارجمند) ٹی ٹونٹی کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اور کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اسوقت یا تو متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے یا جانے کی تیاری میں ہے ایسے میں لاہور ائیر پورٹ پر غیر معمولی رش ہے ۔ لاہور سے کونسی فلائٹ کتنے بجے روانہ ہو گی اور اندرون و بیرون ملک سے دیگر پروازوں کا شیڈیول کیا ہے تفصیل سے جانتے ہیں ْ
لاہور سے صبح 8 بجے پی اے416 دوبئی کے لئے روانہ ہو چکی ہے ، لاہور سے سعودی شہر ریاض جانے والی فلائٹ ایس وی 739 8 بجکر 50 منٹ پر نکلے گی ۔ لاہور سے کراچی کے لئے پی اے 401 9 بجے روانہ ہو گی۔ لاہور سے متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ کے لئے ای آر 4725 9 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو گی ۔ لاہور سے دوہا جانے والی پرواز کیو آر 629 نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر کینسل ہو چکی ہے اس فلائٹ کو 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا ۔

لاہور سے یو اے ای کی فلائٹ پی کے 207 صبح دس بجے روانہ ہو گی۔ لاہور ہی سے جی 9821 صبح دس بجے روانہ ہو گی، لاہور سے کراچی کے لئے ای آر 521 جسے 10 بجکر 45 منٹ پر پرواز کرنا تھا اب سہ پہر 3 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہو گی۔ لاہور سے کراچی کے لئے پی کے 303 گیارہ بجے روانہ ہو گی۔ کراچی جانے کے لئے پی اے 403 جسے دن بارہ بجے روانہ ہونا تھا منسوخ ہو چکی ہے۔