ٹریفک اپ ڈیٹ

لاہور میں امن وامان کی ہنگامی صورتحال میں ٹریفک اپ ڈیٹ

 مائرہ ارجمند) مذہبی تنظیم کے دھرنے ، لانگ مارچ اور اسکے خلاف انتظامیہ اور حکومت کی کارروائی کی وجہ سے لاہور میدان جنگ بنا ہوا ہے ۔ لاہور کے داخلی اور خارجی راستے ہر قسم کی تریفک کے لئے بند ہیں۔ موٹڑ وے پولیس کے مطابق لاہور میں بابو صابو ابٹر چینج آنے اور جانے کے لئے بند ہے۔ مرید کے لاہور والی سرک بھی ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ لاہور کے اندرونی راستوں کی بات کی جاے تو مزنگ چونگی سے آگے فیروز پور روڈ ، انارکالی سے سیکٹریٹ اور داتا صاحب تک ہر طرف سے راستے بند ہیں۔ اندرون شہر کی مارکیٹس کو آنے اور جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ ریلوے سٹیشن سے بادامی باغ اور لاری اڈے کے علاقوں میں بھی راستے بند ہیں۔

پنجاب سیف سٹی کی جانب سے اپ ڈیٹ کی گئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق داتا دربار منجانب پیر مکی ،ضلع کچہری سے سگیاں پل ، کھاڑک نالہ سے سکیم موڑ ، بجلی گھر اور مون مارکیٹ سے سکیم موڑ ، پرانا راوی پل ، سگیاں پل ، شاہدرہ چوک سے بابو صابو ، دوبئی، کھاڑک اور لیاقت چوک سے سکیم موڑ ، گلشن راوی ڈبل سڑکاں ، سمن آباد ، بنداور شیل پمپ بطرف چوک یتیم خانہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button