لاہور میں تحریک لبیک کا مارچ فیصلہ کن مقام پر پہنچ گیا،رانا ٹاون میدان جنگ میں تبدیل
( رضا ہاشمی) کالعدم مذہبی تنظیم تحریک لبیک کا جلوس شاہدرہ کے علاقہ رانا ٹاون میں پہنچ چکا ہے جہاں پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ جاری ہے اور جی ٹی روڈ کے انٹری پوائنٹ کو ڈبل کینٹنر لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔ کینٹینر تک پہنچنے کے راستے پر بھی خاردار تاریں لگی ہوئی ہیں۔
علاقے میں آنسو گیس کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ پولیس کی مزید گاڑیاں علاقے میں پہنچ چکی ہے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
Rana Town Shelling from Lahore 42 News on Vimeo.
دوسری طرف کالعدم مذہبی تنظیم کے کارکن مسلسل پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں ۔ یہ پڑاو گزر گیا تو قافلہ جی ٹی روڈ پر چڑھ جائے گا جہاں سے آگے اعلان کے مطابق اسکی آخری منزل اسلام آباد ہو گی۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کسی صورت قافلہ کو جی ٹی روڈ تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کالع کالعدم مذہبی تنظیم تحریک لبیک سے جھڑپوں کے دوران ابتک کا سب سے افسوسناک واقعہ

جھڑپوں کے دوران ابتک کا سب سے افسوسناک واقعہ دو پولیس اہلکاروں کی شہادت ہے جن کی شناخت ایوب اور خالد کے ناموں سے کی گئی ہے دونوں اہلکار تھانہ گوالمنڈی کے ملازم تھے اور ترجمان پنجاب پولیس رانا عارف کے مطابق دونوں کی شہادت ضلع کچہری کے علاقہ میں ہوئی ۔
کالعدم تنظیم تحریک لبیک نے بھی متعدد شہادتوں کا دعوی کی ہے لیکن آزاد ذرائع سے تاحال انکی تصدیں نہیں ہو سکی ۔ گزشتہ رات سے شہر لاہور میں جاری اس گھمسان کے رن مین پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔
ایم اے اوہ کالج سے آزادی چوک تک پورے علاقہ میں عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے گھروں کے اندر بھی سانس لینا مشکل رہا ۔ علاقہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی گزشتہ رات سے معطل ہے۔ وزارت داخلہ اسلام آباد س گزشتہ شب ے جاری ہونے والے ایک نوٹیفی کیشن میں داتا صاحب ،، شاہدرہ ، نئے اور پرانے راوی کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
شہر لاہور میں اسوقت سڑکیں سنسان ہیں تعلیمی اداروں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے اور آدھے سے زیادہ لاہور مکمل طور پر سیل ہے.
لاہور کے داخلی اور خارجی راستے ہر قسم کی تریفک کے لئے بند ہیں۔ موٹڑ وے پولیس کے مطابق لاہور میں بابو صابو ابٹر چینج آنے اور جانے کے لئے بند ہے۔ مرید کے لاہور والی سرک بھی ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔
لاہور کے اندرونی راستوں کی بات کی جاے تو مزنگ چونگی سے آگے فیروز پور روڈ ، انارکالی سے سیکٹریٹ اور داتا صاحب تک ہر طرف سے راستے بند ہیں۔ اندرون شہر کی مارکیٹس کو آنے اور جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ ریلوے سٹیشن سے بادامی باغ اور لاری اڈے کے علاقوں میں بھی راستے بند ہیں۔

پنجاب سیف سٹی کی جانب سے اپ ڈیٹ کی گئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق داتا دربار منجانب پیر مکی ،ضلع کچہری سے سگیاں پل ، کھاڑک نالہ سے سکیم موڑ ، بجلی گھر اور مون مارکیٹ سے سکیم موڑ ، پرانا راوی پل ، سگیاں پل ، شاہدرہ چوک سے بابو صابو ، دوبئی، کھاڑک اور لیاقت چوک سے سکیم موڑ ، گلشن راوی ڈبل سڑکاں ، سمن آباد ، بنداور شیل پمپ بطرف چوک یتیم خانہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔