تازہ ترین

لاہور میں محکمہ ماحولیات کا ایکشن، آلودگی پھیلانے والی 8 فیکٹریاں سیل

(مانئٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کی امد کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کی کارروائیوں میں اچانک تیزی آ گئی ہے اور اینٹی سموگ آپریشن کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 8 فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں۔ محمکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بار بار وارننگ اور نوٹسز کے باوجود مذکورہ فیکٹری مالکان نے آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات اور فلٹر نہیں لگائے اگر فیکٹریاں اسی طرح زہریلا دھواں اگلتی رہیں تو ماہ نومبر میں سموگ کی صورتحال ماضی کی طرح شدید ہو سکتی ہے ۔

ماہر طب کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں بڑھتی آلودگی سے ہر سال لاکھوں شہری متاثر ہوتے ہیں۔ سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی امراض چشم کی وجہ بھی بنتی ہے ۔

 محکمہ ماحولیات کی انٹی سموگ ٹیموں نے لاہور کے جن علاقوں میں آپریشن کیا ان میں گھاٹی،رنگ روڈ ،محموڈ بوٹی ہیں۔ آلودگی پھیلانے کے الزام میں بند کی گئی فیکٹریوں میں محمود سٹیل فرنس منیر سٹیل فرنس ،راوی سٹیل فرنس ،بٹ سٹیل رولنگ ملز محمود بوٹی ،رافع سٹیل رولنگ مل،چناب سٹیل فرنس شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button