صارف اور خریدار
لاہور میں موسم سرما کے آغاز،انڈے اور چکن عام شہری کی پہنچ سے باہر

( مائرہ ارجمند) شہر لاہور میں پولٹری مصنوعات کی قیمتیں مسلسل آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔دو چار روپے کے فرق کے ساتھ 340 روپے کے قریب ہے۔ اگرچہ آج گوشت کی قیمت میں 4 روپے کمی آئی ہے اور آج ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو پرچون قیمت 338 روپے ہے لیکن ی فرق اتنا معمولی ہے کہ عام شہری اسے خوشخبری خیال نہیں کرتا ۔
موسم سرما میں ناشتہ کے وقت انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور زیادہ بری خبر یہ ہے کہ دس روز سے ایک روپیہ یومیہ بڑ ھنے والے انڈوں نے بڑی چھلانگ لگائی ہے اور انکی فی درجن قیمت میں 4 روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔ آج شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت 173 روپے ہےجبکہ پیٹی کی قیمت 30 روپے اضافہ کے سات 3070 روپے کی ہو چکی ہے ۔
Chicken Rate in Lahore today
Eggs rate in Lahore today